اسے بھی چھوڑوں اسے بھی چھوڑوں تمہیں سبھی سے ہی مسئلہ ہے
اسے بھی چھوڑوں اسے بھی چھوڑوں تمہیں سبھی سے ہی مسئلہ ہے؟ مری سمجھ سے تو بالاتر ہے یہ پیار ہے یا معاہدہ ہے ”جو تو نہیں تھی تو اور بھی تھے جو تو نہ ہوگی تو اور ہوں گے” کسی کے دل کو جلا کے کہتے ہو میری جاں یہ محاورہ ہے ہم آج […]
رات پر رات ہے وہ خواب پرانا چاہے
رات پر رات ہے وہ خواب پرانا چاہے اک نظر دیکھ مجھے!! میری عبادت کو دیکھ!! بھول پائے گا اگر مجھ کو بھلانا چاہے وہ خدا ہے تو بھلا اس سے شکایت کیسی؟ مقتدر ہے وہ ستم مجھ پہ جو ڈھانا چاہے خون امڈ آیا عبارت میں، ورق چیخ اٹھے
مری ذات کے سکوں آ جا
ے مری ذات کے سکوں آ جا تھم نہ جائے کہیں جنوں آ جا رات سے ایک سوچ میں گم ہوں کس بہانے تجھے کہوں آ جا ہاتھ جس موڑ پر چھڑایا تھا میں وہیں پر ہوں سر نگوں آ جا یاد ہے سرخ پھول کا تحفہ؟ ہو چلا وہ بھی نیلگوں آ جا چاند […]
تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہے
تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہے مگر کھونے کی بھی ہمت نہیں ہے بہت سوچا بہت سوچا ہے میں نے جدائی کے سوا صورت نہیں ہے تمہیں روکا تو جا سکتا ہے لیکن مرے اعصاب میں قوت نہیں ہے مرے اشکو مرے بیکار اشکو!! تمہاری اب اسے حاجت نہیں ہے ابھی تم گھر سے باہر […]
اک نظر دیکھ مجھےمیری عبادت کو دیکھ
اک نظر دیکھ مجھےمیری عبادت کو دیکھ مری آنکھ کوئی خواب سجان بھول پائے گا اگر مجھ کو بھلانا چاہے وہ خدا ہے تو بھلا اس سے شکایت کیسی؟ مقتدر ہے وہ ستم مجھ پہ جو ڈھانا چاہے خون امڈ آیا عبارت میں، ورق چیخ اٹھے میں نے وحشت میں ترے خط جو جلانا چاہے […]
خوابوں کی مٹی سے بنے دو کوزوں میں
خوابوں کی مٹی سے بنے دو کوزوں میں دو دریا ہیں …… اور اکٹھے بہتے ہیں چھوڑو! جاؤ! کون کہاں کی شہزادی شہزادی کے ہاتھ میں چھالے ہوتے ہیں؟ ” درد” کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم بےکار حروف الٹتے رہتے ہیں
رنگ برنگے خواب کہاں سے آتے ہیں؟
رنگ برنگے خواب کہاں سے آتے ہیں؟ خوابوں کی مٹی سے بنے دو کوزوں میں دو دریا ہیں …… اور اکٹھے بہتے ہیں چھوڑو! جاؤ! کون کہاں کی شہزادی شہزادی کے ہاتھ میں چھالے ہوتے ہیں؟ ” درد” کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم بےکار حروف الٹتے رہتے ہیں